بین الاقوامی

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے جہاز کا انجن فیل،ہنگامی لینڈنگ

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زاتی طیارے کا انجن فیل ہو گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو نئے طیارے کے لیے مالی امداد کرنے کا کہا۔ گزشتہ ہفتے سابق صدر کے طیارے کو لوزیانا شہر سے فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ہوائی جہاز خلیج میکسیکو میں انجن میں خرابی کا شکار ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سوار تھے۔ طیارے کے تین میں سے ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سیو امریکا PAC کے ذریعے اپنے حامیوں کو Update Trump Force One کے عنوان سے ایک ای میل بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میری ٹیم ایک بالکل نیا ٹرمپ فورس ون بنا رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ طیارہ ابھی تعمیر کے مراحل میں ہیں، اور وہ جلد ہی اسے سب کو دکھانا چاہتے ہیں۔ ای میل میں ٹرمپ نے ایک پول بھی شئیر کیا ہے ، جس میں طیارہ دیکھنے کے لیے ہاں اورنا کا آپشن موجود ہے۔پول کے ساتھ ٹرمپ کے حامیوں سے انہیں پیسے بھیجنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker