اسلام آبادپاکستان

مولانا فضل الرحمن کااپنے کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)جمعیت علما اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیاگیا، گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا تھا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کے دلخراش واقعے پر عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا اور ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا اور پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں، کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے امید ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطا کرے گا اور ان نااہل، نالائق حکمرانوں سے قوم کو نجات عطا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker