راولپنڈی(آئی پی ایس)تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود میں فائرنگ سے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔لواحقین کے مطابق گھریلو جھگڑا پر شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو گولی ماری اور بھاگتے ہوئے ایک راہ گیر کو بھی گولی ماری اور فرار ہو گیا۔زخمی کی شناخت خوشبو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں میں حسن علی اور نسرین شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں شوہر کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے تھے، ملزم نے پہلے بیوی اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر سسرال جاکر سسر اور سالے کو بھی فائرنگ سے قتل کیا۔