اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

لاجز واقعہ،راولپنڈی کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، سخت چیکنگ

راولپنڈی (آئی پی ایس )اسلام آباد کی صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تمام داخلی اور خارجی راستوں پر افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے،مری روڈ اور اہم شاہراوں پر ٹریفک کا داخلہ اور انخلا چیک کرکے کیا جارہاہے ۔

سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،شہریوں کی جان ومال کا تخفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker