اہم خبریںپاکستان

پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا،اپوزیشن نے اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرا دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا، مشترکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرا دی ۔

تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی، ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا، مارا گیا، دروازے توڑے گئے

وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورت حال کی ذمہ دار ہے،ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker