وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرتے ہوئے زائرین کا داخلے سے پہلے توکلنا میں سٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 10 مارچ 2022 سے کیا گیا ہے وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب زائرین توکلنا میں اپنا سٹیٹس دکھائے بغیر داخل ہوسکتے ہیں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مسجد الحرام میں نماز کے لیے اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی تھی‘۔ حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ کو بھی ختم کردیا گیا تھا جبکہ بیرون ملک آنے والے زائرین پر پی سی آر کی شرط کو بھی منسوخ کردیا تھا‘۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024