
الیکشن کمیشن نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری سندھ اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ تمام شرکا نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔





