
وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس 14 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن بحث کے لئے دیئے جائیں گے جس کے بعد 18 مارچ کو ووٹننگ کرادی جائے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ سپیکر اسد قیصر کریں گے ۔ قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے۔





