اہم خبریںپاکستان

پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ کیلئے بسوں کی تھرڈ پارٹی پری شیپمنٹ انسپکشن مکمل

اسلام آباد (آئی پی ایس )پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ کیلئے بسوں کی تھرڈ پارٹی پری شیپمنٹ انسپکشن چائنہ میں مکمل کر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق بسیں 15 مارچ کو پاکستان بھیج دی جائیں گی۔بسیں 20دن میں پاکستان پہنچیں گی۔ بسوں کو اورنج روٹ کی مناسبت سے اورنج کلر میں پینٹ کیا گیا ہے۔

پشاور موڑ تا نیو ائیرپورٹ میٹروبس کا ٹرائل رن اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔پندرہ بسیں اپریل کے پہلے ہفتے میں چائنہ سے پہنچیں گی۔مجموعی طور پر 30 بسیں اس روٹ پر چلائی جائیں گی۔اس سروس کے آغاز سے شہر میں پبلک ٹرنسپورٹ کی سہو لت میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker