اہم خبریںپاکستان

عدم اعتماد، جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کا اجلاس

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام کا اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس کی صدارت مرکزی سالار انجنئیر عبدالرزاق عابد لاکھو نے کی۔ اجلاس میں مرکزی معاونین اور چاروں صوبائی سالار شریک ہوئے ۔ اجلاس میں انصار السلام کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو سیکیورٹی دینے سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں انصار السلام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کو سیکیورٹی دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبران پارلیمنٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گے، ضرورت پڑنے پر ملک بھر سے مزید رضا کاروں کو بلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker