پاکستانخیبر پختونخواہ

وزیردفاع پرویزخٹک کے بھائی نے مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ پر ”بیعت” کرلی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر لیاقت خٹک نے جمعیت علما اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

 

لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علما اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ایم پی اے لیاقت خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے ،نئے پاکستان کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker