اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی دائر کردہ دخواست پر وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کیخلاف ایاز صادق کی اپیل پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ سال 2013 قومی اسمبلی کا دورانیہ تو ختم ہو چکا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ایاز صادق کو جرمانہ ہوا تھا جس کیخلاف اپیل کی گئی ہے، نادرا اور ریکارڈ جائزے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 2013 میں این اے 122 پر ایاز صادق کی جیت کو کالعدم قرار دیا تھا۔سال 2013 میں عمران خان کی شکایت پر الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کے خلاف یہ فیصلہ دیا تھا۔ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔