پاکستانپنجاب

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی،عثمان بزدار

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز دینگے کہ یاد رکھے گی ، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ شامل تھے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

سبطین خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker