
اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آ گیا۔
کورین سفارت خانے نے وزرات خارجہ اور آئی جی کو خط لکھ کر وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔
خط میں کہا گیا کہ شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے عقبی گیٹ سے اندر گھسی،پولیس نے سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا،پولیس کی جانب سے ویانا کنونشن شدید خلاف ورزی کی گئی،سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیا۔
سفارت خانے کے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ویا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔