اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد میں دو مدرسہ طالب علم میں تلخ کلامی ایک قتل

تھانہ کوہسار کے علاقہ مدرسہ قاسمیہ ایف سیون فور میں طلباء بچوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک طالب علم قتل ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق دو طالب علموں مزمل اور نعمان کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے دوران دونوں طالب علموں نے ایک دوسرے پر چاقووں سے وار کئے۔ چاقو لگنے سے ایک طالب علم مزمل کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کردوسرے طالب علم نعمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ مقتول کی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker