اہم خبریںپاکستان

ترین گروپ کا ایک رکن منحرف، عثمان بزدار کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

لاہور (آئی پی ایس )جہانگیر ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار کا اپنے گروپ کا مطالبہ مسترد کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں۔خرم لغاری نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

خرم لغاری 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے دیگر ارکان پنجاب اسمبلی کی طرح جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔

گزشتہ دنوں رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے بھی اپنے ہم خیال ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور ترین گروپ کا سب سے پہلا مطالبہ پنجاب میں طرز حکمرانی کی تبدیلی یعنی عثمان بزدار کو وزارت عظمی سے ہٹانا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker