اسلام آباد(آئی پی ایس)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ماہ فروری 2022ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،پی ایچ پی نے 11315مسافروں کو معاونت فراہم کی جبکہ فروری میں 92اشتہاری اور 81عدالتی مفروران کو گرفتارکیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول مسافرں کے تحفظ اور خدمت کے لئے عمل پیرا ہے اور فروری2022ء میں پی ایچ پی نے شاہراہوں پر نقص امن کے مرتکب ملزمان کیخلاف کل 2859 مقدمات درج کروائے جبکہ دیگر جرائم کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 88 جبکہ منشیات و شراب کی برآمدگی پر 72مقدمات کا اندرج کیا ۔
ناجائز اسلحہ کی مد میں ملزمان سے 07 رائفل اور 112 پسٹل برآمد کیے ،منشیات و شراب نوشی کے مقدمات میں ملزمان سے 2545لیٹر شراب اور بارہ کلو781گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حالات کی راہ دکھائی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے فروری میں 92اشتہاری اور 81عدالتی مفروران کو گرفتارکیا۔پی ایچ پی نے 11315مسافروں کو معاونت فراہم کی اور 64گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔ایڈیشل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا مشن ہے ۔