آزاد کشمیر

مسلم کانفرنس پاکستان سے الحاق کی داعی جماعت ہے،سردارعتیق

مظفرآباد/پاچھوٹ(آئی پی ایس) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ شہیدوں ،غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے،مسلم کانفرنس کشمیریوں کی تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی جماعت ہے،مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہے ان کو سلام پیش کرتے ہیں ،مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والے سردار ساجد رزاق کو جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں جماعت میںجائز مقام دیا جائے گا،

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاچھیوٹ میں سردار ساجد رزاق کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سابق چیئرمین سردار عثمان علی خان اور نئے شامل ہونے والے سردار ساجد رزاق نے بھی خطاب کیا،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے پہاڑ جیسی استقامت کا مظاہرہ کیا ،حکومتی ظلم وجبر سہتے رہے مگر ان کے پایہ استقلال میں کوئی لرزنش نہیں آئی،ہم اسمبلی کے اندر ہوں یا باہر رہ کر قومی اور ریاستی ایشو کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،

مسلم کانفرنس ریاست کے وقار پر پہرہ دیتی رہے گی کسی منصوبے پر سمجھوتہ ہو سکتا،ہے کسی ادرے پر ہو سکتا ہے،مگر ریاستی تشخص پراور ریاستی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،تقریب سے نئے شامل ہونے والے سردار ساجد رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت ہے،مسلم کانفرنس نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے،آزادکشمیر میںجتنی بھی تعمیر و ترق ہوئی ہے وہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں ہوئی ہے ،آج میں غیر مشروط طور پر مسلم کانفرنس میں شمولیت کرتا ہوں اور قائد مسلم کانفرنس عتیق احمد خان کی قیادت پر اعتماد کرتا ہوں انشاء اللہ یقین دلاتا ہوں کہ مسلم کانفرنس کا ایک کارکن بن کر جماعت کیلئے کام کروں گا،

اس موقع پرسابق امیدوار اسمبلی سردار طاہر اکرم ،سردار اظہرنذر دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے پا چھیوٹ دور ہ کے دوران بھیڑی پاچھیوٹ میں متحرک مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار مذمل کی وفات پر ان کے بھائیوں عدنان الطاف اور یاسر الطاف سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئر مین سردار عثمان علی خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker