
کراچی(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم سے مزید تعاون مانگ لیا اور حکومتی اتحادی جماعت کے تحفظات دو رکرنے کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔وزیراعظم عمران خان جب بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے تو ان کا روایتی پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے وزیر اعظم کو کراچی پیکج پر عمل درآمد اور دیگر معاملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، حالات آپ کے سامنے ہیں ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے۔ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائیں گے۔