وہاڑی(آئی پی ایس)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی وہاڑی میں کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنیوالاملزم گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گھریلو خاتون کو جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کر کے تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں کالا دھن سفید کرنے اور بیرون ملک منی لانڈرنگ کیخلاف ایف آئی اے نے کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر منی لانڈرنگ کیخلاف کارروئیاں تیز کر دی ہیں۔کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی سے منی لانڈنگ کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، منی لانڈنگ میں ملوث ملزم محمد علی ہاشمی کیخلاف 20 ٹرانزیکشن کی انکوائری مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے رقم منتقلی کی بیس بینک ٹرانزکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا تھا۔
ایف آئی آر کے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے کالا دھن سفید کرنے کے لیے منی لانڈرنگ کی، ملزم کے خلاف انکوائری کی تفتیش میں شواہد سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے راولپنڈی پر واقع غیر ملکی بینک برانچ سے رقوم 2013میں بیرون ملک بجھوائیں۔ایف آئی آر کے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر کمائی رقم سے کتنے اثاثے بنائے، اس کی تفتیش شروع کردی گئی۔