اسلام آبادپاکستان

تحریک عدم اعتماد بیروزگاری، غربت کاتحفہ دینے کیخلاف ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ملک اور قوم کو بیروزگاری، غربت کاتحفہ دینے کیخلاف ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے پرامید ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہونگے جن کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی کیونکہ پی ٹی آئی کیاندربھی بغاوت ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مطابق عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی اور اگر ہمارے پاس نمبر گیم پوری نہیں تو حکومت فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے پرامید ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی گھی کی سستی قیمتوں کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کر کے دوبارہ ملک کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہے لیکن ملک کے دشمن چاہتے ہیں کہ عمران خان بطور وزیراعظم ملک پر بیٹھا رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker