بلوچستانپاکستان

بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

کوئٹہ(آئی پی ایس)بلوچستان کے ضلع چاغی اور گردونواحکے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چاغی اورگردونواح میں صبح 8بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلہ تھمنے پر سکون کا سانس لیا۔زلزلے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

 

زلزلے کا مرکز 62 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی شدت 3.7 اور گہرائی 25کلومیٹر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker