اہم خبریںپاکستان

رواں سال عورت مارچ میں تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کا استعمال

اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ چند سال کی طرح سال 2022 میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی عورتوں نے دارالحکومت اسلام آباد، سندھ کے دارالخلافہ کراچی اور پنجاب کے لاہور سمیت دیگر شہروں میں مارچ نکالے۔
مارچ میں شامل شرکا نے مختلف نعروں سے سجے پوسٹرز، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور خواتین کو بھی مرد حضرات جیسے یکساں مواقع اور حقوق فراہم کرنے کے مطالبات کیے۔
اس سال صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فیریئر ہال پارک کے بجائے جناح باغ میں عورت مارچ نکالا گیا اور حسب معمول سوشل میڈیا پر مارچ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
عورت مارچ میں شامل شرکا نے تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker