اہم خبریںپاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ایک اور ریفرنس میں بری کر دیا، جج سید اصغر علی نے نندی پور پاور پلانٹ میں مبینہ خرد برد سے متعلق ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریفرنس میں شریک 3 ملزمان راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور شاہد رفیع کو بری کر دیا، نیب کی جانب سے 2018 میں قومی خرانے کو 27 بلین کا نقصان پہچانے پر ریفرنس دائر کیا گیا۔واضح رہے کہ ریفرنس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، 4 ملزمان ظہیر الدین بابراعوان، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، محمود چشتی اور ڈاکٹر ریاض محمود بری ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker