اسلام آبادپاکستانعلاقائی

اسلام آباد 14 ہزار اپارٹمنٹس پر مشتمل 3 بلند بالا عمارتوں کی منصوبہ بندی 

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں بلند عمارتوں کے منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اسلام آباد کے بے ہنگم پھیلاؤ کے پیش نظر اونچی عمارتیں تعمیر کرنا ضروری ہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کررہی ہے کمرشل اور رہائشی منصوبوں سے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا جو دوسرے فلاحی کاموں پر خرچ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ زمینوں کی فروخت میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔ قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ پرکام کی رفتار تیز کی جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں 3  بلند بالا عمارتوں کے تعمیر کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جن میں مجموعی طور پر  اپارٹمنٹس کی  تعداد 14,400 ہوگی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے شہریوں خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سی ڈی اے نے جدید سہولیات سے آراستہ ون ونڈو سنٹر فعال کر دیا ہے۔ اس سنٹر میں پراپرٹی کے انتقال اور دیگر شہری سہولیات بارے ڈیجیٹل پورٹل میسر ہے جس کی بدولت مسائل اور شکایات کے فوری حل میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker