پاکستانپنجاب

شہبازشریف کا پنجاب میں تبدیلی کیلئے حمزہ کو اہم ٹاسک

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہبازشریف نے پنجاب میں تبدیلی کیلئے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کا گرین سگنل دے دیا اور وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

 

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں فوری طور پرعدم اعتماد کی موشن متوقع ہے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے تحریک پیش کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔حمزہ شہباز نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماں کو عدم اعتماد کی موشن پرارکان کے دستخط لینے کی ہدایت دے دی ہے، حمزہ شہباز نے رہنماں کو تحریک عدم اعتماد کے مسودہ پر اہم نکات بھی لکھوا دیے۔

 

ن لیگ کی قانون سازی پر بنائی گئی کمیٹی کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئے ہے، قانونی کمیٹی مسودہ کو حتمی شکل دیکر حمزہ شہباز سے منظوری لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپوزیشن 186 ارکان کی حمایت درکار ہے، حکومت کو اپوزیشن پر عددی برتری حاصل ہے، اپوزیشن اتحاد 172 ارکان پر مشتمل ہے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ان ہاس تبدیلی کی کامیابی کے لیے ترین گروپ گیم چینجر ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker