اہم خبریںتازہ ترین

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر دستخط شدہ مختصر حکم نامہ معطل کردیا۔جسٹس مظاہرنقوی نے ریمارکس دئیے کہ کیا یہ بادشاہت ہے کہ شہنشاہ نے فرمان جاری کیا اور دستخط سے پہلے ہی عمل ہوگیا۔

24فروری کو سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کوعارضی بنیادوں پر کھولنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی ٹھوس حکم دے سکیں گے اوراگر2 ہفتے تک تفصیلی فیصلہ نہ آیا تو مناسب حکم جاری کرینگے۔مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ دستخط ہونے تک حکمنامہ میں تبدیلی ہوسکتی ہے،وائلڈ لائف بورڈ کیس میں فریق نہیں تھا، بغیرتحریری حکم کیسے قبضہ لے سکتا ہے؟

 

اس علاقے میں مونال کے علاوہ 13 ریسٹورنٹ مزید چل رہے ہیں لیکن ہائیکورٹ نے مونال کو بند کردیا جبکہ دیگر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے تھے کہ تکنیکی طور پر آپ کی بات درست ہے،وزارت دفاع کی فریق بننے کی استدعا پر فی الحال فیصلہ نہیں کرسکتے۔ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک وزارت دفاع کی درخواست زیرالتوا رہے گی۔

 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ مونال کی زمین وفاق کی ملکیت ویٹنری فارمز کو دی گئی ہے،ویٹنری فارمز جی ایچ کیو کے ماتحت ہیں، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نیشنل پارک کی زمین ویٹنری فارمز کو نہیں دی جا سکتی۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے تھے کہ مناسب ہوگا کہ وزارت دفاع انٹراکورٹ اپیل میں اپنا موقف پیش کرے۔عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کی فریق بننے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker