گلگت(آئی پی ایس)خاتون ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سیاحت دلشاد بانو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل عمل خواتین کو جن کی کاوشوں نے دنیا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے آج خواتین کی عالمی دن کے موقع پر میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہماری وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت کی اولین ترجیح بھی خواتین کی ترقی ہے تاکہ ملک و ملت کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خاتون ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سیاحت دلشاد بانو نے اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہماری وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت کی اولین ترجیح خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں ان جائز حقوق دینا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اس لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
آج میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر خے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل عمل خواتین کو جو دنیا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ان کی عظمت کو خراج تحسین اور ان کی ہمت سلام پیش کرتی ہوں۔ گلگت بلتستان کی خواتین باشعور اور سخت محنتی ییں چاہیے وہ گھریلو خواتین ہیں جو کہ گھروں کو سنبھال کر بچوں کی بہتر تربیت کرکے خاندان کا نام روشن کرتی ہیں ایک بہتر خاندان کی بنیاد ایک باشعور ، سخت محنتی اور پڑھی لکھی خاتون کی تربیت میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں بحیثیت خواتین ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہوں اور گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی کے لیے پورے گلگت بلتستان ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلیے ہوں۔