پاکستان

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرائن میں پھنسے طلبہ کو لینے پولینڈ روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ یوکرین سے پولینڈ پہنچنے والے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے لیے روانہ ہوگیا۔یوکراین کی جنگ میں پھنسے ہوئے پاکستانی جو یوکراین کا باڈر کراس کر کے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچے تھے ان 300 پاکستانی کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز وطن واپس پہنچے گی۔

 

پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانی افراد کی واپسی کیلے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پی آئی اے کو ہدایت جاری کی تھیں۔پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔خیال رہے کہ پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مختص کیے ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے۔

 

ترجمان کے مطابق زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ 1525 پاکستانیوں کو ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے، پی آئی اے کا طیارہ صبح روانہ ہوگا اور اسی روز واپس آئے گا۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی، پروازوں کو ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسو میں لینڈ کرنا تھا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker