اسلام آبادپاکستان

اسلام آباد:ٹریفک کے المناک حادثے میں4افراد جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادٹریفک کے المناک حادثے میں چار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاڑی کھائی میں گرنے کے پیش آیا ،مرنیوالوں میں د و بچے بھی شامل ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق کے مطابق اچانک کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، گاڑی کے کھائی میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے، خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔

 

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker