اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے پاس 24 گھنٹے باقی ہیں، استعفیٰ دیں ،بلاول

  گجرات:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس 24 گھنٹے باقی ہیں، استعفیٰ دیں اور گھرجائیں۔جی ٹی ایس چوک گجرات میں عوامی لانگ مارچ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ کسی اور کی طرف دیکھتے ہیں، وہ اس عہدے پر بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں، وزیر اعظم کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں اب گھر چلے جائیں، اسمبلیاں توڑ کر استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کا ہر وعدہ دھوکا نکلا اور ہر بات پر یوٹرن لیا، آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے، عمران خان کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، بہت ہوچکا اب کٹھ پتلی کو جانا ہوگا، جتنی بھی گالیاں دے وہ بچ نہیں سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سے ہر طبقہ کو مایوس کرنے کا حساب لیں گے، ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن ہے، کراچی سے لاہور اور گجرات تک ہر شہر نے گو سلیکٹڈ کا نعرہ لگا دیا ہے، عدم اعتماد کا فیصلہ سندھ ،پنجاب کے عوام نے دے دیا ہے، اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے اسلام آباد پہنچے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker