
صوبائی وزیرسردار آصف نکئی نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر گئے تھے ۔ جہانگیر ترین کی جانب سے سردار آصف نکئی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ کے معاملات دیکھنے کےلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ کمیٹی میں اجمل چیمہ ، نعمان لنگڑیال سعید اکبر نوانی ، عبدالحئی دستی اور فیصل جبوانہ شامل ہیں کمیٹی گروپ کے تمام سیاسی معاملات دیکھے گی اور جہانگیر ترین کو رپورٹ کرے گی جبکہ حتمی فیصلہ جہانگیرترین کریں گے۔





