ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو برطانیہ سے آئی ایس او سرٹیفیکیشن مل گیا۔ ہسپتال نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن(آئی ایس او) برطانیہ کی جانب سے آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کی۔ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین پانچ سو بیڈز پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال ہے جس نے یہ انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ یہ معروف سرٹیفکیٹ معیاری طبی سہولیات کے نتیجے میں دیا جاتا ہے جو بر وقت خدمات کی فراہمی، مریضوں اور عملے کے لئے حفاظتی اقدامات اور ادارے کے معیاری انتظامات کے ساتھ ساتھ اعلی درجیکی معالجاتی خدمات کو مکمل محفوظ ماحول میں یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ ہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ واقعی ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال علاقے کا ایک بہترین اور اپنی نوعیت کا ایک منفرد ہسپتال ہے جس نے یہ انٹرنیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے اور یہ سرٹیفیکیشن اس امر کی تصدیق ہے کہ ہسپتال مریضوں کو اِرزاں نرخوں پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے-انہوں نے کہا کہ اکبر نیازی ہسپتال مریضوں کو اب تک دس لاکھ سے زائد معالجاتی خدمات نہایت کم خرچ میں مہیا کر چکا ہے اور مزید کہا کہ ہسپتال کا آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کا فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہسپتال اپنے مریضوں، ، ملازمین،پارٹنرز، طلبا اور ان کے اہل خانہ کو مکمل شفاف اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنیکیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی نے کہا کہ آئی ایس اوکی بدولت میڈیکل ایررز، مریضوں کے ویٹنگ ٹائم، ٹیسٹس کے نتائج حاصل کرنیکی ٹائمنگ اور انفیکشن ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ یہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشن ہسپتال میں اعلی معیار کیمیڈیکل ڈیٹا، لیب، ریڈیولاجی اور مستند کلینیکل رزلٹس کا ثبوت ہے۔ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر اریج نیازی نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشن ہسپتال کو اپنی سروسز میں جدت لانے، ہر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مثالی تعلق قائم کرنے اور ہسپتال کے عملے کو ہر مریض کی طبی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھنے اور انکو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔ہسپتال کیکوالٹی ایشورنس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر صدف خالد نے کہا کہ سرٹیفکیشن سے ہسپتال اور کالج کے بہترین معیاری نظام کو یقینی بنانے اور مریضوں کو تسلی بخش معالجاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتاہے۔ اور ہسپتال کوالٹی کنٹرول اور سٹینڈرڈائزیشن کو بین الاقوامی سطح کے مطابق یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات لیتا رہے گا۔