صحت

طب کونسل پانچ سال گزرنے کے باوجود طلبہ کو ڈپلومہ و ڈگریاں جاری کرنے میں ناکام

اسلام آباد(قاضی بلال)پاکستان کونسل فارطب میں پانچ سال گزرنے کے باوجود طلباء کو ڈگریاں اور ڈپلومہ جاری نہ کیا جا سکا ۔ لاکھوں میں روپے فیس کی مد میں وصو ل کرنے کے باوجود طلبہ طب کونسل کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔ طب کونسل میں عملہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔جو کام کر رہا ہے وہ ملک کے دوردرازعلاقوں سے آنے والے طلبہ سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا۔قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی سالوں سے ایک ہومیو ڈاکٹر اسماعیل کو رجسٹرار کونسل تعینات کیا گیا ہے جو طیبہ کالجز کی مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں طلبہ کو ڈپلومہ اور ڈگری ملنے کے سوال پر رجسٹرا ر ہومیو ڈاکٹر اسماعیل نے کہاکہ ایسا نہیں ہے مجھے اس کے ثبوت دیں جب ان کے پاس طلبہ کی شکایات بھیجیں تو کہا کہ میں چھٹی پر پیر کو بتاؤں گا پیر روز فون ہی اٹینڈ نہیں کیا اور واٹس اپ بھی آف کئے رکھا ۔ موصوف کا دفتر پر اتنا کنٹرول ہے کہ سارے دفتر کا نظام اپنے ہاتھ میں لیا ہواہے کسی بھی افسر کو کام نہیں کرنے دیتے ہیں ۔ ایک کاغذ بھی ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہلتا ہے کونسل کے صدر کو بھی رام کیا ہوا ہے ۔ صدرکونسل سے ان مسائل کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو حکیم احمد سلیمی نے واٹس اپ پرسوال دیکھنے کے بعد کوئی جواب نہ دیا ان سے پوچھا گیا کہ ہومیو ڈاکٹر رجسٹرار کس قانون کے تحت تعینات ہیں اور ڈگریاں کیوں نہیں مل رہی ہیں تو موصوف نے کوئی جواب نہ دیا ۔ذرائع کے مطابق کونسل میں کوئی بھی طیبہ کالج کے کام کے سلسلے میں آئے تو اس سے تحائف لینا اور ان سے کھانے کھانا معمول کی بات ہے ۔ مختلف کورسز کیلئے اجازت نامہ تک نہیں دیا جاتا ہے انسپکسن کے نام پر بھی کالجز کو تنگ کرنا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker