پاکستان

یوم خواتین کا مقصد عورت کی عزت و تکریم ہے دردانہ صدیقی

  عورت گھر , خاندان اور تعلیمی اداروں میں محافظ اقدار اور مربی ہے خاندان وہ سائبان ہے جس کے سائے میں بچے حصول تربیت , تشکیل کردار اور بزرگ اپنے تجربات کے موتی بکھیرکر تعمیر واصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہیں  عورت ، خاندان کی بقا و استحکام کی علامت اور بااعتماد نسلوں کو پروان چڑھانے کا زینہ ہے- اس لئے آزادی نسواں کے دلفریب نعرے جو دراصل خاندان کے انتشار کا پیش خیمہ ہیں , ان سے خاندان جیسے اہم ادارے کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی  نے 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کا مقصد دراصل عورت کی خاندانی نظام میں اہمیت کو اجاگر کرنا  بحثیت ماں تربیت اولاد کے تقاضے اداروں میں ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کا شعور بیدارکرنا ہے مگر عالمی یوم خواتین کو  بے مقصد نعروں میں الجھا دیا ہے-  معاشرے کی ہر اکائی کی زمہ داری بنتی ہے کہ  استحکام خاندان  ہو یا عورت کا تحفظ ہر ایک اس میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہے کہ مسلم  معاشرے میں بھی عورت کو وہ  حقوقحاصل نہیں جو اسلام نے اسے عطا کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker