سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں وبا کی صورتحال کنٹرول میں آگئی ہے جس کے باعث اب ہفتہ وار پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں رہی۔ عکاظ اخبار کے مطابق کورونا کی صورتحال پر روزانہ ایک خبر جاری کی جائے گی جس کے ذریعہ تازہ ترین اعداد و شمار معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ ا ہفتہ وار پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے لاکھوں فالورز کو خدا حافظ کہہ دیا۔ ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اب تک 225 پریس کانفرنسوں کا انتظام چلایا ہے جس میں وہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا کی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وبا سعودی عرب میں اب ماضی کا حصہ ہے۔ ترجمان وزارت صحت اب اچھی خبریں دینے کے لیے میڈیا میں آیا کریں گے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024