پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اورسی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما عبدالسلام بلوچ،پی ڈبلیوایف نادرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم و دیگر مزدور رہنماؤں نے عالمی سطح پر یوم خواتین کے حوالے سے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس دن کے حوالے سے تمام خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،خواتین کی آبادی 52فی صد ہے لیکن آج بھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے،خواتین کا کسی بھی ملک کی ترقی میں ہمیشہ اہم کرداررہا ہے،پاکستان میں زیادہ تر خواتین گھریلو ملازمین، زراعت کے پیشے سے وابستہ اور ہوم بیسڈ ورکرکے پیشے کیساتھ منسلک ہیں اور غیر رسمی شعبہ کل لیبرفورس کا 72فی صد ہے لیکن عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز اور لیبرقوانین کی موجودگی میں آج بھی خواتین مزدوروں کو انجمن سازی سمیت دیگر حقوق نہیں مل رہے اور نہ ہی لیبرقوانین اور عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز پر عمل درآمد ہو رہا ہے،پاکستان ورکرزفیڈریشن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر آوازاٹھائی ہے،پنجاب میں ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2016ء کی منظوری کے بعد ڈومیسٹک ورکرزکوان کے حقوق ملے ہیں،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مزدوررہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزراء برائے لیبر،سیکرٹری برائے وزارت محنت و سمندرپارپاکستانیز اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ خواتین کو حقوق ترجیح بنیادوں پر دیے جائیں اور مرد وخواتین کے درمیان امتیازی سلوک ختم کیا جائے،ملک بھر میں خواتین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبرقوانین بنائے جائیں،عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ خواتین کو معاشرے میں مقام مل سکے اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کرداراداکرسکیں۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024