پاکستانتجارت

ستمبر میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 6 فیصد سے زیادہ معاشی شرح نمو کا حصول پاکستان کا ہدف ہے، جی ڈی پی کی 6 فیصد شرح نمو سے آئی ایم ایف پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی، آئندہ پانچ سال میں قومی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت چین کی مدد سے زرعی شعبہ کی ترقی اور صنعتوں کی بحالی سے پیداوار کی بڑھوتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی معیشت درست سمت میں ترقی کر رہی ہے اور رواں مالی سال میں 5 فیصد سے زیادہ کی پائیدار شرح نمو سے پاکستان ستمبر میں آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ملک کی جی ڈی پی میں آئندہ مالی سال میں 6 فیصد سے زیادہ کی شرح نمو ہو گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ہم 6 فیصد کی پائیدار شرح نمو حاصل کر لیتے ہیں توستمبر میں ختم ہونے والے آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام کے بعد پاکستان کو کسی اور آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں 4 فیصد شرح نمو کا اندازہ لگایا تھا تاہم نوول کرونا وائرس کے آغاز سے قبل آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی اور 2020 کے وسط سے مستحکم معاشی بحالی ہوئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ، عالمی مالیاتی مشکلات اور بین الاقوامی مسائل سے پاکستان کی معیشت کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ڈونرز پر انحصار کو کم کرنے کیلئے 5 تا 6 فیصدکی پائیدار شرح نموواحد راستہ ہے۔ شوکت ترین نے کہا پاکستان کے ٹیکس محصولات 6 کھرب تک بڑھ چکے ہیں جبکہ آئندہ سال ہم 8 کھرب روپے کا ہدف حاصل کریں گے۔ مستقبل کے مسائل کے حوالہ سے ایک اور سوال کے جواب میں ”سپر سائیکل“ سے عالمی معیشت کو شدید خدشات درپیش ہیں اور اس سے پاکستان مستثنیٰ نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے اور حکومت عام آدمی پر اس کے اثرات کم کرنے کیلئے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر کے حوالہ سے ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی کرنسی مستحکم ہے اور اس میں مزید کمی نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے بانڈز اور سکوک مارکیٹس کو ٹیسٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا ہم نے مارچ میں ای ایس جی کمپلائینٹ یورو بانڈ کے ذریعہ ایک ارب ڈالر کا منصوبہ بنایا ہے۔  وزیر خزانہ شوکت ترین روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مستقبل روشن ہے اور اس کی حقیقی استعداد سے استفادہ کیلئے بینکس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے سے بھر پور استفادہ کیلئے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں سیلز ٹیمز کو وسعت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker