مسلم لیگ( ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال نے کہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،
وزیر اعظم سے لے کر وزرا کے چہرے یہ بات بتا رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے اوسان خطا ہیں ہچکیاں بن چکی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آ رہا کس طریقے سے اس بحران سے نکلیں، اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عالمی طاقتیں عمران خان کے خلاف ہو گئی ہیں، آج 22 کروڑ عوام عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئے ہیں ،
انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کے مزدور کسان اس مہنگائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جو عمران نیازی نے اپنی نالائقی کی بدولت ان پر توڑی ہے، آج پاکستان عالمی سطح پر تنہا کھڑا ہے، آج پاکستان کے معیشت کا بحران جو قرضوں کے جال میں جکڑا جا چکا ہے