اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا سے اموات میں کمی، سات افراد جاں بحق، 755 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (آئی پی ایس )کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات افراد جاں بحق ہوئے ، ملک بھر میں 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار دو سو پینسٹھ ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد اُنتیس ہزار چھ سو گیارہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ چودہ ہزار دو سو اٹھاون افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ چون ہزار تین سو بیاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker