اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساوُتھ کے ڈائریکٹر شفیع مروت کی جانب سے زون فور اور فائیو میں غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات روکنے کے حوالے سے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
زون فور کی ٹیم کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید ظہری ہونگے جبکہ زون فائیو میں آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد باجوہ کریں گے تاہم متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقادر جیلانی ، ضیا اور مظہر بخاری متعلقہ سوسائیٹز میں جاری کمرشل تعمیرات کو روکنے کے لیے نوٹس دیں گے
ڈائریکٹر ساوُتھ شفیع مروت کی جانب سے متعلقہ ٹیموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھی مراسلہ لکھا جائے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا سکے۔