اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

افکار الاعوان پاکستان کے زیر اہتمام فقید المثال کنونشن

نوشہرہ (آئی پی ایس)افکارالاعوان پاکستان،تنظیم الاعوان انٹر نیشنل کے زیراہتمام سالانہ جشن ولادت جد امجد قبیلہ اعوان حضرت عباس علمدار کانفرنس وادی سون مردوال میں منعقد ہوئی جس میں وادی سون اور ملک کے دیگر علاقوں اچ شریف،تلہ گنگ،کلرکہار،چکوال اسلام آباد،گلگت،بھکرسے لوگوں نے شرکت کی مقررین نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت کے شہدا کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

افکارالاعوان پاکستان کے بانی ،چیئرمین شاہ دل اعوان نے اعوان قوم کے بارے تفصیلی آگاہ کیا جبکہ خصوصی خطاب علامہ الحاج قمر ظہور ترابی نے کیا اس موقع پر خصوصی شرکت پیر شا ہ سلطان اعوان،پیر حمید الحسن حمیدی ،پیر وقار الحسن شاہ ،محمد علی شاہ ،سابق چیئرمین ملک ہادی بخش اعوان،صدر بارکونسل سرگودھاملک شفقت عباس اعوان،افتخار کھوکھر،ملک صبیح اللہ خان، میاں عاقب، نعیم ریحان، ملک صدیق ملک فرخ عباس سمیت سینکڑوں احباب نے کی۔

افکارالاعوان کی جانب سے عہدیداروں میں تقرری کے سرٹیفکیٹ مہمانان خصوصی نے تقسیم کئے آخر میں ملک محمد آصف اعوان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker