اسلام آبادعلاقائی

سیکٹر ڈی 12 میں پارک کی تعمیر کے لئے 90 لاکھ روپے سے زائد مختص

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ سیکٹر ڈی 12 میں پارک تعمیر  کررہا ہے۔ اس ضمن میں جلد ہی ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر ڈی 12 ٹو میں پارک کی تعمیر کے لئے 9 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے سیکٹر ڈی 12 میں موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ترقیاتی اور بالخصوص صحت مندانہ سرگرمیاں شہریوں کو باہم پہنچانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر پارک تعمیر کئے جارہے ہیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریک، سائیکلنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے جائیں گے تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی ہوسکیں۔ علاوہ ازیں پارک میں بیٹھنے کے لئے بینچز، روشنی کے مناسب انتظامات، سیکورٹی کے انتظامات سمیت دیگر ضروری انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker