
اسلام آباد(آئی پی ایس )میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن شکیل ارشد نے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کا فیصلہ کر لیا ۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ونگز کو ڈی ایم کی ڈیفالٹرز کی لسٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
مراسلے کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے 8مارچ تک تمام نادہندگان کی لسٹ طلب کر لی۔ڈیفالٹر کی لسٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے خلاف ریکوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔





