پاکستان

وہاڑی ،دن دیہاڑے 12سالہ بچہ اغوا،والدین سراپا احتجاج،خودسوزی کی دھمکی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود 97ڈبلیو بی سے دن دیہاڑے بارہ سالہ طالب علم اغوا، وہاڑی پولیس وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات میں مصروف 12 سالہ حسنین معاویہ کو سکول سے واپس آتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواکیا۔

 

بچہ برآمدنہ ہونے کی صورت میں والدین کی خودسوزی کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی حدودچک نمبر97ڈبلیوبی کے امام مسجد حافظ الیاس کا12سالہ بیٹے سکول سے واپس آتے ہوئے دن دیہاڑے نامعلوم افرادنے اغواکرلیا۔مغوی کاوالد اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے کئی گھنٹے تک پولیس تھانہ ٹھینگی میں دھکے کھاتارہاجبکہ پولیس وزیراعظم عمران کے میلسی میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات کرنے میں مصروف رہی حافظ محمدالیاس نے بتایاکہ پولیس تھانہ ٹھینگی نے کہاہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے بعد بچے کو تلاش کریں گے متاثرہ امام مسجدنے اہل و عیال اوراہل علاقہ کے ہمراہ وہاڑی پولیس اور اغوا کاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کی وہاڑی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

 

مغوی بچے کے والدنے زاروقطار روتے ہوئے کہاکہ اگرہمارا بچہ بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیر اعظم کے دورہ میلسی کے موقع پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالیں گے ۔مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے پوئے بچے کی بازیابی کامطالبہ کیاہے۔وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود 97ڈبلیو بی سے دن دیہاڑے بارہ سالہ طالب علم اغوا، وہاڑی پولیس وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات میں مصروف 12 سالہ حسنین معاویہ کو سکول سے واپس آتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواکیا۔بچہ برآمدنہ ہونے کی صورت میں والدین کی خودسوزی کی دھمکیاں،اس سلسلے میں ملتان روڈ پر احتجاج جاری ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker