پاکستانتازہ ترینصحت

ایم این اے صائمہ ندیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گھوٹکی(آئی پی ایس)ایم این اے صائمہ ندیم و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،انہوں نے پارٹی قائدین، رہنماوں اور کارکنان سے دعا کی درخواست ہے۔

۔تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سندھ صدر و وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ حقوق مارچ میں ایم این اے صائمہ ندیم شریک تھیں، گھوٹکی سے شروع ہونے والے مارچ میں میر پور خا ص تک کا سفر کیا ۔ ا چا نک طبیعت ناساز محسوس ہوئی جسکی وجہ سے کراچی واپس آکر ٹیسٹ کروایا جس کے نتیجے میں کوڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔

رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے دیگر قائدین کے ہمراہ سہون شریف،اوباڑو،کمو شہید، گھوٹکی،سکھر،ڈھیرکی بائی پاس،میر پور متھیلو،سرحد بائی پاس،گھوٹکی راحیل،پنو عقیل،سکھر سٹی،لوکھے شاہ، شکارپور، کشمور، راتوڈیرو،قمر شہداکوٹ،ٹنڈو مستی،ہنگورجہ،ٹنڈو مستی بائی پاس،ہنگورجہ،نوشیرو فیروز،قاضی احمد،نواب شاہ،سانگھڑ،میرپور خاص تک رہنماں کے ہمراہ سندھ حقوق مارچ ریلی کا سفر یہاں تک مکمل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker