بین الاقوامیکھیل

آسٹریلیا کےکرکٹر شین وارن انتقال کرگئے

آسٹریلیا کرکٹ کے اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فوکس کرکٹ کی رپورٹ کے مطابق وارن کی انتظامیہ نے مختصر بیان میں کہا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘شین وارن اپنے ولا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے ہے اور طبی عملے کی تمام کوششوں کے باوجود انہیں بحال نہیں کرپائے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی تاہم خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔

عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 2 جنوری 1992 کو سڈنی میں بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا سفر شروع کیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کے شان دار کیریئر کا آغاز 24 مارچ 1993 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں ہوا۔ عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر کو اصل شہرت 1993 کی ایشز سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں مائیک گیٹنگ کو کرائی گئی گیند پر ملی تھی جسے ‘صدی کی بہترین گیند’ بھی قرار دیا گیا تھا، یہ ان کی انگلش سرزمین پر کرائی گئی پہلی گیند تھی۔ شین وارن نے07-2006 کی ایشز سیریز میں میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ لیگ اسپن گیند کرکے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹراس کی وکٹیں بکھیر کر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 194 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی 293 وکٹیں اپنے نام کیں۔ شین وارن اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جہاں ان کا مدمقابل انگلینڈ تھا، 2 جنوری سے 5 جنوری 2007 تک جاری رہنے والے میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں تاہم 71 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی۔ انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ورلڈ الیون کی جانب سے ایشا الیون کے خلاف 10 جنوری 2005 کو کھیلا، جس میں ان کی ٹیم فاتح رہی اور وہ 2 وکٹیں حاصل کرپائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker