
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ 24 سال کے وقفے کے بعد پاکستان آنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کوخوش آمدید کہتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے مداح ہمیشہ سے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم سے محبت اوراس کا احترام کرتے ہیں۔ہم سب دلچسپ اورمقابلے سے بھرپورسیریز کے منتظرہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپرراڈنی مارش کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ راڈنی مارش صرف اچھے کرکٹرہی نہیں تھے بلکہ ایسی شخصیت تھیجن کا احترام نہ صرف دونوں ٹیمیں بلکہ مخالفین بھی تھے۔
I welcome the Australian cricket team to Pakistan after an absence of 24 yrs. Pakistan's cricket lovers have always had great respect & admiration for Australian cricket & we are all looking forward to a highly competitive & interesting series. Good luck to both teams.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022