اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سندھ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں گروی ہے، شاہ محمودقریشی

بدین(آئی پی ایس )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کا نوجوان اورپڑھا لکھا طبقہ پیپلزپارٹی سے بددل اور زرداری لیگ سے مایوس ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مسلسل 15 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کسی جماعت کو کسی علاقے میں اس طرح تسلسل سے حکومت نہیں ملی ہے، سندھ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں گروی ہے، پیپلزپارٹی کے اراکین اور وزرا کی حالت یہ ہے کہ یہ لوگ کسی سے ہاتھ تک نہیں ملاتے، تین سال تک اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے اور نہ اپنے حلقوں میں گئے، ان کی لوٹ مار کو دیکھیں، اس طرز سیاست سے باشعور سندھی مایوس ہوچکا اور پیپلزپارٹی سے انخلا کررہا ہے۔

 

وزیرخارجہ نے کہا کہ سندھ کا نوجوان اورپڑھا لکھا طبقہ پیپلزپارٹی سے بددل اور زرداری لیگ سے مایوس ہوچکا ہے، عوام ان کی اصلیت پہچان چکے ہیں، صوبے میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، منشیات کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، انصاف اورتعلیم یہاں مہیا نہیں، اور سندھ کے عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہے کہ وہ آکر انہیں اس عذاب سے نکالے، باشعور سندھی تیر کو اب توڑ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker