اسلام آبادعلاقائی

شہبازبھٹی کی یاد میں اسلام آباد میں شمعیں روشن

مینارٹیز الائنس پاکستان کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی گیارویں برسی کے موقع پر اسلام آباد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینارٹیز الائنس پاکستان کے چئیرمین اکمل بھٹی نے کہا کہ انہوں نے اپنی عملی سیاست میں ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی میں ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے ویژن کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ شمعون گل وائس چئیرمین مینارٹیز الائنس پاکستان نے کہا کہ آپ نے اقلیتوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ مختص کروایا اور سینٹ میں اقلیتوں کے لیے چار نشستیں مختص کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker